What is biggest thing in the world?




 وہ کونسا جانور ہے جس کا وزن 80 
لینڈکروزر پراڈو کے وزن کے برابر ہے وہ جانور نہ تو ہاتھی اور نا ہی ہپوپوٹیمس ہے۔ناظرین دنیا میں بڑی اور عالیشان چیزیں دیکھ کر ہم ہمیشہ حیران رہ جاتے ہیں تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

6۔ بلو ویل
 اس دنیا میں سب سے بڑا اور وزنی جانور نا ہی ہاتھی ہے اور نا ہی ہپوپوٹیمس وہ ہے بلو ویل۔ بلو ویل کی لمبائی 33 میٹر ہے جو نو سٹوری بلڈنگ کے برابر ہے اور اس کا وزن ایک سو اسی ٹن ہوتا ہے جو تقریبا 80 لینڈکروزر پراڈو کے وزن کے برابر بنتا ہے اب ظاہر ہے یہ دیو قامت بلو ویل کھانا بھی بہت کھاتی ہو گی کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ بلو ویل صرف ایک دن میں 4کروڑ کریپس اور شرپس کھا کر اپنا پیٹ بھرتی ہے جی ہاں صرف ایک بلو ویل ایک دن میں چار کروڑ کریپس کھا جاتی ہے۔

5۔ بیلاز S5S10
 یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹرک ہے جو بیلازS5S10 کے نام سے جانا جاتا ہے یہ اتنا بڑا ہے جتنا ایک ڈبل سٹوری گھر ہوتا ہے اسی لئے اس میں ڈرائیور کو اس پر چڑھنے کے لیے سیڑھی کا استعمال کرنا پڑتا ہے اس کا وزن تین سو ساٹھ ٹن ہے جو تقریبا سو ہاتھیوں کے برابر ہوتا ہے لیکن سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ٹرک اپنے وزن سے بھی زیادہ وزن اٹھا سکتا ہے اس بھاری بھرکم ٹرک نے 500 ٹن کا وزن اٹھا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔فیول کی بات کی جائے تو اس ٹرک میں ٹوٹل 5600 لیٹر کا فیول ہے جو تقریبا ایک گھر کے ووٹر ٹینک کے برابر بنتا ہے۔
 
4۔ایکسلیٹر
 یہ دنیا کا واحد سب سے بڑا ایکسلیٹر ہے جس کی لمبائی دو فٹ بال فیلڈ کے برابر بنتی ہے اس کو بنانے میں انجینیئرز نے پورے پانچ سال لگا دیے اور اس پر سو ملین ڈالر سے زیادہ کا خرچہ ہوا یہ۔ ایکسلیٹر زمین سے کوئلہ اور منرل نکالنے میں کام آتا ہے۔
 
3۔ اوسز آف دی سی
 یہ ہیں دنیا کی سب سے بڑی پیسنجر شپ۔ جو اوسز آف دی سی کے نام سے بھی جانی جاتی ہے اگر اس کا ٹوٹل ایریا اکاؤنٹ کیا جائے تو یہ پچیس ہزار چھ سو سکوئر یاڈ یا 5.3 ایکڑ بنتا ہے۔ ج ہاں یہ محل دنیا کا وہ محل ہے جو پانی میں تیرتا ہے اس میں موجود فیسلٹیز جان کر ہر انسان یقیناً دنگ رہ جاتا ہے اس الشان پیسنجر شپ میں چھ ہزار چار سو پیسنجر اور دو ہزار کلیومیمبر سفر کرسکتے ہیں سمندر کے اوپر کرنے والے اس شہر میں واٹر پارک چکوزی کسینو ریسٹورنٹ اور باغ موجود ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس میں باسکٹ بال court والی بال کورٹس فٹنس سینٹر موجود ہیں۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ پانی میں تیرنے والا ایک جیتا جاگتا شہر ہے۔
 2۔ برج خلیفہ
 دنیا کی سب سے بڑی بلڈنگ دبئی میں موجود برج خلیفہ ہے جس میں 160 سٹوری موجود ہیں آسمانوں سے باتیں کرنے والے 828 میٹر لمبی ہے اور اکثر اوقات اس کا آدھا حصہ بادلوں کے نیچے ہوتا ہے اور آدھا حصہ بادلوں کے نیچے ہوتا ہے۔ برج خلیفہ میں تقریباً 57 ایلیویٹر لگے ہے جو دنیا کی سب سے زیادہ تیز چلنے والی لفٹ ہے یہ ایلیویٹر بلڈنگ کے بوٹم سے ٹاپ تک صرف ایک منٹ پہنچا دیتی ہیں۔برج خلیفہ پر لگی کھڑکیاں اتنی زیادہ ہیں کہ اگر روز بھی اس کی صفائی کی جائے تو پوری بلڈنگ کی ونڈو صاف کرنے میں تین مہینے لگتے ہیں۔
 
1۔ روڈ ریل

 دنیا میں کئی ایسے ممالک ہیں جہاں پر روڈ ریل بھی چلتی ہے ان کو چلانے والی ایک پاور فل ٹرک ہوتی ہے جس کے پیچھے ٹرین کی طرح کنٹینر لگے ہوتے ہیں لیکن فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ یہ ریل ٹریک پر نہیں بلکہ روڈ پر چلتی ہے روڈ ریل کی لمبائی تقریبا 500 سے 1000 فٹ تک بھی ہو سکتی ہے جو واقع ہی ایک بہت زیادہ لینگتھ ہے۔

Post a Comment

0 Comments